مانجھی پورکے نوجوان باشعورہوچکے ہیں،میرمحمددوران خان کھوسہ

مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں،کھوکھلے نعروںپرکان دھرنے والے نہیںہیں،تقریب سے خطاب

اتوار اپریل 17:11

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میرمحمددوران خان کھوسہ نے کہاہے کہ یہ ہمارے لئے ایک خوشخبری ہے کہ مانجھی پورکے نوجوان باشعورہوچکے ہیںاور مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔کھوکھلے نعروںپرکان دھرنے والے نہیںہیںاورزمینی حقائق کابھرپورا دراک رکھتے ہیں نوجوانوں کا فلاحی زہن رکھنابہت ضروری ہے معاشرے میںوہی زیادہ عزت پاتے ہیںجودوسروںکے چہروںپرخوشیاںدیکھنی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔

جوغریبوںاورمفلسوںکی ضروریات پوری کرنے کیلئے مخلصانہ جدوجہدکرتے ہیںاللہ تعالیٰ اُن کوضرورت مند ا و ر تنگ دست رہنے نہیںدیتا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مانجھی پور میں غیرسرکاری فلاحی تنظیم مووآن مانجھی پورکی جانب سے غریبوںمیں مفت کپڑوںکی تقسیم کیلئے منعقدہ سادہ مگرپُروقارتقریب سے بطورمہمانِ خاص شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرا ے ڈی سی صحبت پورعبدالحمید تھہیم،صدرتنظیم ساجدعلی تھہیم،جنرل سیکریٹری میرحسن بھٹی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے کہا کہ اسلام سلامتی امن محبت اور بھائی چارے کادرس دیتاہے اور ایک دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہونااور ایک دوسرے کودرپیش مسائل کے حل کی مشترکہ جدوجہدہی انسانیت ہے مانجھی پورکے نوجوانوںکاامن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے جدوجہد کرناقابلِ تحسین عمل ہے ۔۔مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے علاقے میں غربت کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ۔ایسے میںنوجوانوںکیجانب سے غریب ومفلس افراد کورلیف پہنچانے کی کوششیں کرنابہت اچھاکام ہے۔ مثبت تبدیلی ناگزیرہے، نوجوان اپنابھرپورکردار اداکریں،اور علاقے کوپسماندہ رکھنے والوںکامحاسبہ کریںاور پسماندگی کے خاتمے کیلئے مخلص عوامی نمائندگان کے انتخاب میںعوام کی رہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :