اساتذہ فرائض کی ادائیگی محنت اور لگن سے کریں،حاجی عبدالواحدکھوسہ

بہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنامخلصانہ کرداراداکریںجی ٹی اے بی آپ کے ساتھ ہے ،سیمینار سے خطاب

اتوار اپریل 17:12

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن ضلع صحت پور کے صدرحاجی عبدالواحدکھوسہ نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی محنت اور لگن سے کریںاوربہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنامخلصانہ کرداراداکریںجی ٹی اے بی آپ کے ساتھ ہے ،لیکن جس کسی نے اپنے فرائض سے پہلوتہی کی اس کاکسی صورت ساتھ نہیں دیںگے۔موجودہ دورمیں معیاری تعلیم ناگزیرہے۔

معیاری تعلیم کے بغیردرپیش چیلنجوںکامقابلہ نہیں کیا جاسکے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول مانجھی پورمیںمنعقدہ تعلیمی سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوںنے مزیدکہاکہ اساتذہ کے مسائل کیلئے جدوجہدمیں مصروف ہیں۔اساتذہ کا استحصال کسی صورت قبول نہیںہے۔

(جاری ہے)

جوقومیں اساتذہ کی عزت کویقینی نہیںبناتیںان میں بگاڑپیداہوجاتاہے۔

بڑے افسوس کی بات ہے کہ اساتذہ اپنے جائز مطا لبا ت کیلئے روڈوںپرنکلتے ہیںتبھی جاکرنوٹس ہوتاہے۔اگراساتذہ کوسہولیا ت میسرہوںانہیںمعاشی فکرلاحق نہ ہو،تو اساتذہ بے فکرہوکرمحنت کریں گے اور علاقہ تعلیمی ترقی کی نئی منازل طئے کریگا۔ہمارے ہاںکئی اسکولوںمیں لمبے عرصے سے اسٹاف کی شدیدکمی لاحق ہونے کے با عث تعلیمی ماحول ڈسٹربنس کاشکارہے۔

اب ایسے میں معیاری تعلیم کس طرح ممکن ہو سکتی ہے۔پچاس فیصدپروموشن کوٹہ پرفوری عمل درآمد سے اسٹاف میں کمی کافی حدتک پوری ہوسکتی ہے،اس کے علاوہ پرائمری اسکولوںمیںایک استاد کی بجائے زیادہ پوسٹیں کریئیٹ کی جائیں تو تعلیم معیار کی بلندیوںتک پہنچ سکتی ہے حکومت اس جانب توجہ دے اور تعلیمی بہتری کیلئے ناگزیراقدامات پر عمل کیاجائے توتعلیم کامعیا ر بہتر ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :