قوم کو صالح قیادت جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

عوام نے سب جماعتوں کو آزمالیا ،ہر طرف سے مایوسی ہوئی منتخب نمائندے مالا مال جبکہ عوام بدحال ہورہے ہیں ،صوبائی امیرجماعت اسلامی

اتوار 22 اپریل 2018 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ قوم کو صالح قیادت جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے عوام نے سب جماعتوں کو آزمالیا مگرہر طرف سے مایوسی ہوئی منتخب نمائندے مالا مال جبکہ عوام بدحال ہورہے ہیں عوامی مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہور ہاہے کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے سب سے پہلے آواز بلند کی اورآج تک جدوجہد جاری ہے عوام الناس ووٹ دیتے وقت اچھے وبرے کی تمیز کریں تاکہ لٹیرے وغلط لوگ کامیاب نہ ہوجائیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی تحصیل کاریزات کے زیر اہتمام خانوزئی میں ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی تربیت گاہ سے امیر ضلع محمد اسحاق خا ن،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالشکورشاکر،امیر تحصیل مولوی سعداللہ ،مولانا انعام اللہ ،مولانا زبیرا حمد اور محمودرضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے دینی سیکولرزم ختم کرنے کیلئے دین سے محبت کرنے والے دیانتدار لوگوں کوکامیاب کراناہوگا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام سیکولر قوم پرست کرپٹ عناصر سے تنگ آچکے ہیں عوامی مسائل حکمرانوں منتخب نمائندوں نے حل نہیں کیے ۔جماعت ا سلامی ہر قسم کی کرپشن سے پاک ملک گیر منظم دینی سیاسی اور حقیقی جمہوری جماعت ہے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں قرضے معاف کرنے ،پانامادبئی ودیگر کرپشن کے لیکس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والاکوئی فرد نہیں۔

جماعت اسلامی موروثیت سے پاک عوامی انقلابی جماعت ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ عناصر کا راستہ روکاجاسکیں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد عوامی رابطہ مہم کے تحت عوا م کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچا دیں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوئے ہیں عوام نے ان ناکام نااہل پروپیگنڈہ بازی وفتویٰ بازی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے جماعت اسلامی سے وابستہ افرادکا کردار سب کے سامنے ہیں عوام آئندہ الیکشن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کی بھر پور جدوجہد کی ہے سینٹ وصوبائی اسمبلی میں ہمارے نمائندوں نے سب سے بڑھ کرکردار ادا کیا سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ والے قوم کے خیر خواہ نہیں عوام ان لوگوں کو یکسر مستردکردیں ہارس ٹریڈنگ وکرپشن کرنے والے کسی طرح بھی عوا م کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔