پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے ،سید اقبال شاہ

پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے ،عام انتخابات مکمل طور پرآزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے

اتوار اپریل 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے عام انتخابات مکمل طور پرآزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں،،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگرمرکزی قائدین کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور4مئی کو ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں ملاقات کرنے والے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خلجی،شریف توخئی ،ژوب ڈویژن کے سینئر نائب صدر و صوبائی کونسل کے ممبر عبدالغفور جعفر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی میڈیا سیل کے انچارج حیات اچکزئی ، ندیم آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تو شریفوں کو نوٹس ہی ملنا شروع ہوئے ہیں تو یہ لال پیلے ہونا شروع ہو گئے ہیں ہمارے قائد آصف علی زرداری نے تو ان کے سیف الرحمن عرف احتساب الرحمن کو گیارہ سال بھگتا ہے اور ان کی طرف سے بنائے گئے جھوٹے کیسز میں گیارہ سال جیلیں بھی کاٹی ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے اوپر بننے والے تمام جھوٹے اور بے بنیاد کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کرکے باعزت بری ہو کر نکلے ہیں۔

پاکستان کے باشعور عوام 2018ء کے انتخابات میں شریف برادران کی لوٹ مار اور جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے پوری (ن) لیگ ملکر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی (ن) لیگ اوچھی حرکتیں کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھے۔ شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم سے سچ بولیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے اور ان کے بچے ارب پتی کیسے بن گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناسکتی ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورا سکی ذیلی تنظیموں کے کارکن پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کرینگے اور 4مئی کو ہاکی گراؤنڈ میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالے بھر پور شرکت کرینگے۔انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ 4مئی کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کی بھر پور تیاریاں کریں ۔