مچھ ، مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق ،کان کن ،خواتین سمیت 7افراد زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 17:13

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) مچھ دو مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق کان کن ،خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے پنجگور سے مچھ آنیوالی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر بولان کے علاقہ زمیندار ہوٹل پرانا مچھ کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں خاتون موقع پر جاں بحق خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سوریا بی بی مراد ز ار گل شاہ نواز زیب بی بی بشیر احمد شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی مچھ پولیس نے زخمیوں کو مچھ ہسپتال پہنچادیا زخمیوں مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا دریں اثناء آل مزدور یونین مچھ کے مطابق مچھ 72کول کمپنی کے ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کانکنی کے دوران کان کن راحت گل زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد مچھ میں دی جارہی ہے آل مزدور یونین مچھ کے مطابق اسی ماہ میں کوئلہ کانوں میں حادثات اب تک پندرہ کے قریب محنت کش زخمی ہوچکے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں محکمہ مائنز مزدوروں کے نام پر بننے والے خود ساختہ تنظیموں کو نوازنے کی بجائے مزدوروں کے فلاح و بہبود پر توجہ دے تاکہ ان کو درپیش مشکلات مسائل سے نجات مل سکے ۔