مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے کرپشن اور غیر قانونی دکانوں کی الاٹ منٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان

اتوار 22 اپریل 2018 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پریس ریلیز میں مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے کرپشن اور غیر قانونی دکانوں کی الاٹ منٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کئی دہائیوں سے تعینات آفیسران اور متعلقہ اہلکار بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے کئی گناہ آمدن سے زیادہ اثاثوں کے مالک بن چکے ہیں جوکہ ان کے عزیز واقارب کے نام پر منتقل کیا گیا ہے معمولی تنخواہوں کے ملازمین کروڑوں روپے کے مکانات اور اثاثے بنائے ہیں ،غیر قانونی طریقوں سے سابقہ دکانوں کے نام پر نئے اور جعلی الاٹمنٹ کا سلسلہ عروج پر ہے جن میںمارکیٹ کمیٹی کے اہلکار آفیسران اورمحکمہ کے ایک ڈائریکٹر براہ راست ملوث ہے ،بغیر اشتہارات اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اپنے عزیز واقارب کو جس طرح نوازا جارہاہے وہ قابل گرفت اور باعث تشویش ہے ،مارکیٹ کمیٹی جب سے وجود میں آیا ہے آج تک باقاعدہ طورپر کبھی بھی اس کے فنڈز اورملازمین کیخلاف کوئی تحقیقات نہیں کیا گیا جس سے سرکاری ملازمین کی اثاثوں میںکئی گناہ اضافہ ہواہے ،مسلم لیگ (ن) بلوچستان ہرطرح کے غیر قانونی اقدامات کی بھر پور مخالفت کرتی ہے تاکہ ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور زیادہ اثاثوں کے مالک ملازمین سے تحقیقات تیز کیا جائے جس سے انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوسکیں۔