Live Updates

پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کی خبریں؛ فردوس عاشق اعوان نے سچ بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 17:16

پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کی خبریں؛ فردوس عاشق اعوان نے سچ بتا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء) پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد دو دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

کیونکہ فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی میں وہ پزیرائی نہیں ملی جس کی وہ خواہش مند تھیں۔تاہم اب فردوس عاش اعوان نے بھی اس متعلق اپنے موقف کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے سر گرم ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات