براڈ کاسٹر عزیز حامد مدنی کی27 ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار اپریل 17:20

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء)اردو کے معروف شاعر ،ادیب اور براڈ کاسٹر عزیز حامد مدنی کی27 ویں برسی آج23 اپریل بروز پیر کو منائی جائے گی ،وہ 15جون 1922کو رائے پور (یو پی ) میں پیدا ہوئے تھے‘ ان کے شعری مجموعے چشم نگراں ، دشت امکاں ،نخل گماں کے نام سے اور ان کی تنقیدی کتب جدید اردو شاعری اور آج بازار میں پابجولاں چلوان کے نام سے اشاعت پذیر ہوئیں ،وہ 23اپریل1991 کو وفات پاگئے تھے۔