عارفوالہ ، چارڈاکوئوں نے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پرلاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی

اتوار 22 اپریل 2018 17:40

عارفوالا۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)چار ڈاکوئوں نے زمیندار کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ٹبی لال بیگ میں زمیندار راجہ خاں کے گھر میں گھس کر چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت610000 روپے چھین لی اور فرا ر ہوگئے، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔