سرگودھا میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن ، متعددمیڈیکل سٹور سر بمہر

اتوار 22 اپریل 2018 17:40

سرگودھا۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عمر فاروق وڑائچ کا عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف بھر پو رکریک ڈاؤن جا ری ، متعددمیڈیکل سٹور سر بمہرکر دیے، کریک ڈاؤن میں آٹھ عطائی ڈاکٹراو رمیڈیکل سٹورز کے خلاف ایکشن کیا گیا ،میانی کے میڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جن میں شریف میڈیکل سٹور ‘رانا میڈیکل سٹور ‘ شیخ میڈیکل سٹور ‘ بھولا میڈیکل سٹور اور سادات میڈیکل سٹور میانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے تین میڈیکل سٹور سیل بھی کر دیئے ہیں ان میں خدیجہ میٹرنٹی بولہ بالا ‘علوی دواخانہ کلیان پور اور الحیات میڈیکل سٹور چک سیدا شامل ہیں،چھاپہ مار ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ثناء اللہ ‘ڈاکٹر سجاد او رڈرگ انسپکٹر بھی تھے ۔