ساہیوال کے مختلف تعلیمی اداروںمیں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے خصوصی لیکچرکا سلسلہ جاری

اتوار 22 اپریل 2018 17:40

چیچہ وطنی۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر محمدعاطف اکرام کے احکامات پرڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروںسکول وکالجز میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے خصوصی لیکچرکا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمداورٹریفک ایجوکیشن افسر ارشد رامے نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمد مراد روڈ پر طلبہ وسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں‘، بغیرہیلمٹ سفرکرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔

لائن لین کی پابندی‘ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کااستعمال‘ حدرفتارکاخیال رکھنا‘ دائیں بائیں موڑتے ہوئے انڈیکیٹرزکے استعمال کویقینی بنانااوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب وہ احتیاطی تدابیرہیں جوٹریفک بہائومیں بہتری اورسڑکوں پرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کوروک سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرشہری کے لیے بے حدضروری ہے کہ وہ کسی بھی سڑک پرجب بھی آئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے شہریوں کی اکثریت ٹریفک قوانین سے باخبرہے مگراحساس ذمہ داری کی کمی ہے ہرشہری اپناقومی فریضہ جانتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرے ۔