فتح جنگ ،پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی

اتوار اپریل 17:40

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) فتح جنگ ،،پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی مقدمہ درج تفتیش جاری پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ایس ایچ او فتح جنگ ثاقب عباسی کی نگرانی میں اے ایس آئی طاہر بشیر نے حطار کی طرف سے آنے والے منشیات فروش ثاقب عرف کاکو ولد صابر سکنہ حطار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1130گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9Cمنشیات ایکٹ مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :