شیخ رشید کی لال حویلی کا حیران کر دینے والا پسِ منظر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 اپریل 2018 17:49

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل 2018ء)  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس وقت لال حویلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہ لال حویلی اب شیخ رشید کی پہچان بن گئی ہے۔لیکن لال حویلی کا پس منظر بہت حیران کر دینے والا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ھدا بائی اور ایک امیر زادے راج سیگل کو محبت ہو گی تھی۔

لال حویلی کے در و دیوار ان کے سچے پیار کے گواہ ہیں۔ایک صدی پرانی یہ پریم کہانی سیالکوٹ میں ایک شامِ موسیقی سے شروع ہوئی۔اورروالپنڈی میں قائم اس لال حویلی میں پروان چڑھی۔جو راج نے ھدا کے لیے تعمیر کروائی تھی۔لیکن پھر راج سیگل اور ھدا کے درمیان جدائی کا وقت آ گیا۔1947 ء میں ہونے والی تقسیم نے لال حویلی میں پروان چڑھنے والی محبت کو درد ناک انجام تک پہنچا دیا اور راج سیگل اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان چلا گیا اور ھدا بائی لال حویلی میں ہی رہ گئی۔

(جاری ہے)

اور عمر بھر راج سے جدائی کے دکھ میں تڑپتی رہی۔راج کے جانے کے بعد بھی ھدا نے سیگل حویلی سے ناتا نہ توڑا۔ھدا بائی کئی برسوں تک اسی حویلی میں رہی لیکن پھر اچانک کہیں چلی گئی۔اور کبھی واپس نہ آئی۔ھدا اور راج کے پیار کی  نشانی  ’سیگل حویلی‘ آج بھی موجود ہے لیکن اب اسے ’لال حویلی‘کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: