عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول مشق ہوگی ،ْسراج الحق

کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا ،ْ جلسہ سے خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔ سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔