Live Updates

وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین کے انتہائی جانثارساتھی چیئرمین یوسی نمبر16چوہدری ارشدورک سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین کے انتہائی جانثارساتھی چیئرمین یوسی نمبر16چوہدری ارشدورک سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔کالاشاہ کاکواورتحصیل مریدکے بھرمیں تھرتھلی مچ گئی پی ٹی آئی کارکنان کاجشن اور(ن)لیگی قیادت سرپکڑکربیٹھ گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین کے انتہائی قریبی اورجانثارساتھی یوسی نمبر16ریانپورہ کے چیئرمین چوہدری محمدارشدورک نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماچوہدری برگیڈیئر(ر)راحت امان اللہ بھٹی کی رہائشگاہ پرملاقات کی اس موقع پرچوہدری عامراحمدگجر،میجر(ر)قربان اللہ بھٹی،ملک اقبال،جاویدگورائیہ اوروقاص انمول بسرابھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی راہنمااورچوہدری ارشدورک کے درمیان دوگھنٹے ملاقات ہوئی جسکے بعدچوہدری ارشدورک نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت (ن)لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنے کااعلان کردیا۔شمولیت کی خبر کالاشاہ کاکواورتحصیل مریدکے بھرمیں جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی۔واضح رہے کہ چوہدری محمدارشدورک مسلم لیگ(ن)کے بانی کارکنان میں سے تھے ۔

جنکی وجہ سے مسلم لیگ(ن)تحصیل مریدکے میںبلدیاتی انتخابات کے دوران ناصرف دھڑے بندی کاشکارہوئی بلکہ وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین اور(ن)لیگی کارکنان نے اپنی ہی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرامیدوارکے مقابلے میں چوہدری محمدارشدورک کوآزادحیثیت سے الیکشن لڑواکرتاریخی کامیابی سے ہمکناربھی کیاتھاجسکی وجہ سے مذکورہ چیئرمین کوعام انتخابات میں (ن)لیگ کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کے امیدوارکی حیثیت سے الیکشن لڑوانے کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں مگرحالیہ شمولیت کے اعلان کی خبرپرکالاشاہ کاکواورتحصیل مریدکے بھرمیںتھرتھلی برپاکرتے ہوئے سیاسی فضاہی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔

ایک طرف پی ٹی آئی کارکنان وعہدیداران جشن منانے کیساتھ مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں اورایک دوسرے کومبارکباددے رہے ہیںجبکہ دوسری طرف (ن) لیگ پرڈرون حملہ تصورکیاجارہاہے۔تحصیل کی مرکزی قیادت اورکارکنان سرپکڑکربیٹھ گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات