گوجرانوالہ ،ْ دوبچیوں کی ماں طلائی زیورات اور نقدی لیکر آشنا کے ساتھ فرار ،ْ مقدمہ درج

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) گوجرانوالہ میں دوبچیوں کی ماں طلائی زیورات اور نقدی لیکر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ چراغ پورہ راہوالی کے رہائشی امانت علی کے بیٹے تنویر احمد بٹ کی شادی پانچ سال قبل کوٹلی پیر احمد شاہ کے بابر کی بیٹی انوشہ بی بی سے ہوئی تھی جسکے بطن سے دوبچیاں پیدا ہوئیں، اس کا شوہر تنویر احمد بٹ کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلہ میں عراق چلا گیاجہاں سے اپنی بیوی بچوں کو خرچہ بھیجتا رہا، بعد میں اس نے اصغر بٹ محلہ چراغ پورہ سے ناجائز مراسم پیدا کرلئے اور نوشہ بی بی اپنے گھر سے اڑھائی تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 70ہزار روپے نقدی آشنا اصغر اور اس کے سہولت کار سلیم کے ہمراہ فرار ہو گئی ،ْپولیس تھانہ کینٹ نے اس کے سسر امانت علی کی درخواست پر محمد اصغر اور اس کے سہولت کارسلیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :