تیل کی غیر قانونی ایجنسیوں کیخلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن ،ْ غیر قانونی ایجنسی پر پولیس کا چھاپہ دو ملزمان گرفتار

اتوار 22 اپریل 2018 18:00

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) تیل کی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے قریبی علاقے محمد پور میں تیل کی غیر قانونی ایجنسی پر پولیس کا چھاپہ دو ملزمان گرفتار پٹرول اور پٹرول ناپنے والے پیمانے برآمد ،ْ ذرائع کے مطابق تیل کی ان غیر قانونی ایجنسیوں پر آگ لگنے دوران کئی افراد بھی جل کر جاں بحق ہوچکے ہیں ،ْشہری اور دیہی علاقوں میں قائم تیل کی ایجنسیاں بم کی شکل اختیار کر گئیں ،ْ تیل کی ان ایجنسیوں سے ہر وقت بڑے حادثے کا خدشہ ہے ،ْ.اکثر تیل کی ایجنسیوں سے غیر معیاری کم مقدار اور ایرانی تیل دستیاب ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے انجن بھی کھٹاراہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع کی تمام منی پیٹرول پمپ اور ایجنسیوں کے لائسنس بھی منسوخ ہیں تاہم یہ لوگ چوری چھپے یہ کام کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :