کوئٹہ میں فائرنگ ،ْہزارہ برادری کے دو افراد جاں بحق ،ْایک زخمی

مقتولین کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے ،ْ بظاہر یہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے ،ْ پولیس

اتوار اپریل 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو افراد محمد علی اور محمد زمان کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور بظاہر یہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔