اوکاڑہ، زہر یلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت بگڑ گئی

اتوار اپریل 18:10

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) اوکاڑہ زہر یلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت بگڑ گئی،ریسکیو1122نے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ،بتایا گیاہے کہ دیپالپور کے نواحی علاقے بھٹیاں والا پل کی نواحی آبادی میں وزیر علی ولد احمد دین کی فیملی کی زہر یلادودھ پینے سے گھر کے پانچ افراد وزیر علی ولد احمد ین،علی شیر ،معراج بی بی،9سالہ فاطمہ اور آمنہ کی حالت بگڑ گئی اہل دیہہ نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122کو دی جس پر ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زہریلا دودھ پینے سے متاثرہو نیوالوںکو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے بروقت علاج شروع کر کے جانی نقصان ہو نے سے بچایا۔

متعلقہ عنوان :