کراچی میں شہباز شریف کا تاریخی استقبال سندھ کے بدلتے سیاسی موسم کا ثبوت ہے، علی اکبر گجر

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے وزیر اعلی پنجاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی کراچی میں عظیم الشان پذیرائی کو سندھ کے بدلتے سیاسی موسم کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہی․کراچی میں میاں شہباز شریف کا تاریخی استقبال سندھ کے بدلتے سیاسی موسم کا ثبوت ہی․ کراچی کے عوام لسانیت کی سیاست کی بجائے قومی سیاست میں میاں نواز شریف کیساتھ آن کھڑے ہوئے ہیں․ سندھ پر سیاسی قبضہ گروپوں کے آخری دن قریب آن پہنچے ہیں کراچی سے اٹھنے والی سیاسی تبدیلی کی لہر کشمور کندھکوٹ تک پھیلے گی اور سندھ کے طول وعرض میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم ہوگی․ کراچی ایئرپورٹ پر میاں محمدشہباز شریف کے استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی کے عوام اپنے شہر کو امن دینے والی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اہلیان کراچی اپنے شہر اور اپنے خاندانوں کو لاشوں اور بھتوں سے نجات دلانے پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوںکا تسلسل چاہتے ہیں․ میاں شہباز شریف کے کراچی کے دورے سندھ کے عوام کو اس بات کا یقین دلانے کے لئے ہیں کہ سیاسی حالات کیسے بھی ہوں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے عوام کو کرپٹ نا اہل اور لاشوں کے سوداگروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کارکنوں کے جوش و جذبے اور کراچی کے شہریوں کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ والہانہ محبت سے ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ کے عوام میاں محمد نواز شریف کے بیانیئے کے ساتھ ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سندھ میں حکمرانی کے لئے ووٹ دینے کے لے عام انتخابات کے منتظر ہیں۔