جامعہ کراچی: ایم فل ، پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز

اتوار اپریل 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹرمنور رشیدکے اعلامیے کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم30 اپریل2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یہ داخلے شعبہ عربی،کرمنالوجی،اکنامکس،انگلش لٹریچر،انگلش لینگویج ٹیچنگ اینڈ اپلائیڈ لینگوسٹکس (صرف ایم فل)جنرل ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز(صرف ایم فل)،اسلامک ہسٹری،ماس کمیونیکشن،پرشین،فلاسفی،پولیٹیکل سائنس،سائیکولوجی،سندھی،سوشیالوجی،سوشل ورک،اُردو،ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ،اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،،اپلائیڈ فزکس،باٹنی،کیمیکل انجینئرنگ، بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، کیمسٹری، کمپیوٹرسائنس،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی،، جینیٹکس،جغرافیہ،جغرافیہ (جی آئی ایس )جیولوجی،میتھمیٹکس، مائیکربائیولوجی، ،فزکس، فزیالوجی،اسٹیٹسٹکس،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،زولوجی،ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن، ٹیچرایجوکیشن،،قرآن وسنہ ،اصول الدین،اسلامک لرننگ، فارماکوگنوسی، فارماکولوجی، فارماسیوٹیکس، فارماسیوٹیکل کیمسٹری،پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن ،کامرس اور فیکلٹی آف لاء میں صرف پی ایچ ڈی میں داخلے ہونگے جبکہ کلیہ میڈیسن میں ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلے دیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈاکٹر اے کیوخان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ،،ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکیولر میڈیسن ،ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری ،انسٹیٹوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن،میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسورسز سینٹر،نیشنل نیما ٹولوجیکل ریسرچ سینٹر،نیشنل سینٹر فارپروٹیومکس،انسٹیٹوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس،سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز،انسٹیٹوٹ آف میرین سائنس،انسٹیٹوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز،سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن، پاکستان اسٹڈی سینٹراور شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹرمیں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جائینگے ۔

داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈائون لوڈ کرکی4000/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اوردستاویزات کے ساتھ مجوزہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ پی ایچ ڈی(لائ) اور ایم ایس ایم ڈی کے لئے 7500/= روپے کے پے آرڈر کے ساتھ اسکول آف لاء اور بی اے ایس آر کے آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 08 مئی 2018 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 08 تا11 مئیتک متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار13 مئی2018 ء کو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر17 مئی2018 ء کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔