وفاق ڈرامے بازی بند کرے اور بلوچستان کے فنڈز جاری کرے ،محی الدین بلوچ

وفاق جو سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتا چلا جارہا ہے اس کا علاج بھی توجہ طلب ہے

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وفاق ڈرامے بازی بند کرے اور بلوچستان کے فنڈز فوری جاری کرے جبکہ بلوچوں کے ساتھ وفاق جو سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتا چلا جارہا ہے اس کا علاج بھی توجہ طلب ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے متعدد شہریوں کا دورہ کرنے کے بعد کراچی میںمختصر قیام کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ نااہل لوگوں کوآج لیاری یاد آگیا اور بلوچ بھائی بن گئے مگر گزشتہ5سالوں میںاقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو لیاری یا بلوچ یاد نہ آئے انہوںنے کہا کہ عوام نے اب نمبروارسسٹم اور کرپٹ ارکان اسمبلی وزراء جھوٹے دلاسے اور کھولے نعرے لگانے والوںکوپہچان لیا ہے لہٰذا آئندہ الیکشن میںجو نتائج سامنے آئیںگے وہ سیاسی بتوں کو پاش پاش کردینگے انہوںنے کہا کہ بلوچ لیاری کا ہے یالسبیلہ کا پریشان ہے اور اسے کوئی سیاسی قائد نہیں مل پارہا ہے اور بلوچ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے گی تو آنے والی نسلوں کا دور سنہرا ہوگا ورنہ بدحالی بڑھتی جارہی ہے اور بلوچ عوام دیوار سے لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ وفاق نے جتنے فنڈز روکے ہیں اگر وہ بھی جاری ہوجائیں تو بلوچستان کے عوام میںبہتری آنے لگے گی مگر وفاق بلوچسان کے ایشوز پر سوتیلی ماں ہی ثابت ہورہی ہے۔