مستقبل کے نگران سیٹ اپ پر اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم میں اتفاق رائے پیداہوجائے گا‘ بلاول بھٹو زرداری

اتوار اپریل 18:10

ملتان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم مستقبل کے نگراں سیٹ اپ پراتفاق رائے پیداکرلیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ملتان میںسابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سے اظہارتعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اتوارکے روز سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ان کے بہنوئی کی وفات پراظہارتعزیت کے لئے ملتان آئے تھے۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان میں ایک کمزور جمہوریت ہے۔امید ہے ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل پرامن ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جنوبی پنجاب صوبے کا بننا ضروری ہے۔