قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں صوبوں کے طلباء کے مابین 14مقابلہ جات(آج) سے شروع ہونگے

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

ْ لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں صوبوں کے طلباء کے مابین 14مقابلہ جات (آج) 23اپریل سے شروع ہونگے، دوسرے آل پاکستان ہم نصابی مقابلہ جات ''2018''میں صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، پختونخواہ اور کشمیر سمیت پاکستان بھر سے پندرہ سو سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پنجاب ہائیر ایجوکیشن،دی ایجوکیشنسٹ، جا معہ پنجاب ، ادارہ تعلیم وتحقیق اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی اور نیب کے تعاون سے 23تا 27اپریل منعقد ہونے والے 14ہم نصابی مقابلہ جات میں پنجاب سے 920،سندھ 15، پختونخواہ11، بلوچستان 18اور کشمیر سی5ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ جات قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے منعقد ہو رہے ہیں تاکہ مختلف صوبوں اور شہروں کے طلباء کو ایک جگہ اکھٹا کر کے بات چیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ان مقابلہ جات میں قرا ت، نعت، اردو انگریزی پنجابی مباحثے،فوٹوگرافی،مضمون نویسی، شاعری،پینٹنگ، ملی نغمے اور تھیٹر ڈرامے شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین ہوں گے ٓاورپاکستان بھر سے آئے ہوئے طلباء کے وفود شرکت کریں گے۔یہ مقابلہ جات بیک وقت یونیورسٹی کے چار ہالوں فیصل آڈیٹوریم ، وحید شہد ہال ، آئی ۔ای ۔ آر اور الرازی ہال میں منعقد ہونگے۔ پانچ دن جاری رہنے کے بعد 27اپریل بروز جمعہ تقریب تقسم انعامات منعقد ہوگی۔