قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس (آج) ہوگا‘ وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری آئندہ مالی سال 2018-19کے بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اتوار اپریل 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری آج( پیر) کو آئندہ مالی سال 2018-19کے بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ کی صدارت میں اجلاس2بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میںسات مختلف زیر التواء بلز کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔اس کے علاوہ میاں عبدالمنان کی کنونئیرشپ میں قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔