برمنگھم میں امن کانفرنس جلوس نکالاگیا

مسلم امہ اکٹھی ہو، اللہ ھو ، اللہ ھو کی ولولہ انگیز صدائیں بلند ہوتی رہیں

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں امن کانفرنس کا ایک بہت بڑا جلوس جو حضرت پیر علائوالدین صدیقی ؒ مرحوم کی مسجد سے نکالا گیا جسکی قیادت پیر طریقت حضرت پیر نورالعارفین اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی۔اس موقع پر غلام ہیں، غلام ہیں ہم حضورﷺ کے غلام ہیں، مسلم امہ اکھٹی ہو، اللہ ھو ، اللہ ھو کی ولولہ انگیز صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برمنگھم کی تمام سڑکیں بند ہوگئیں۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلم امہ کو ملکر حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ اب مسلمانوں پر حملے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اب امہ کا متحد ہو نا ازبس ضروری ہے۔آج اگرچہ یہاں برمنگھم میں یہ بہت بڑا جلوس ہے لیکن حضرت پیر علائوالدین صدیقی ؒ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ انکا خلاء ہمیں ہمیشہ محسوس ہو گا تاہم ان کے بیٹے پیر طریقت حضرت پیر نورالعارفین انکی کمی کو پورا کریں گے اورپیر علائوالدین صدیقی ؒ مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :