Live Updates

انڈر23 گیمز، ڈیرہ اسماعیل خان میں مردوں کے مقابلوں کا آغاز

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام خیبر پختونخواکے مختلف ڈویژن میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ انڈر23گیمزکے سلسلے میںمردوں کے مقابلوں کا سلسلہ بھی آغازہو گیا،ڈی آئی خان میں منعقدہ انڈر23گیمزکے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوںنے مارچ پاسٹ کیا اور دوران نوجوانوں نے روایتی رقص پر خوبصورت مظاہرہ کیا،جسے حاضرین نے خوب داددی ،افتتاحی رسہ کشی میچ میں ٹانک نے ڈی آئی خان کو تین صفر شکست دی اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال سردار علی آمین اللہ خان گنڈاپورتھے جنہوںنے باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ،ڈئریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گیمز نعمت اللہ مروت،ڈی ایس اوڈی آئی خان انورکمال برکی،ڈی ایس اوٹانگ رضی اللہ بیٹنی،اے ڈی سپورٹس ذاکر الله،منیر عباس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ڈی آئی خان ڈویژن انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوں کے کھیلوں کا آخری مرحلہ بھی شروع ہوگیا،جوکہ آج اختتام پذیر ہوجائیگا،ڈی آئی خان اور ٹانک اضلاع کے مابین اتھلیٹکس ،کبڈی،فٹ بال،ہاکی،والی بال،رسہ کشی ،ہینڈبال،باسکٹ بال ،بیس بال،جمناسٹک ،جوڈو،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس اور سکواش سمیت کئی یگرکھیلوںکے مقابلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور تیاریوں کیساتھ میدان میں اترے ہیں جواپنے اپنے اضلاع کیلئے میڈلزجیت کر وکٹری تک پہنچنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال سردارعلی آمین خان گنڈاپور نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیںجس میں دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کا شعبہ سرفہرست ہے کیونکہ سپورٹس سے براہ راست نوجوان وابستہ ہیں،انکاکہناتھاکہ انہیں زمانہ طالب علمی سے کھیلوں سے دلی لگائو ہے انکی بھر پور خواہش ہے کہ خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح ڈی آئی خان کے نوجوان بھی کھیلوںکے شعبے میں آگے آکرقومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنالوہامنوائے ، علی آمین گنڈاپور نے انڈر23گیمز کا انعقادخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اسکے ذریعے کھلاڑیوں کو کٹس ،شوزاور کھیلوںکے دیگر سامان مل رہاہے جسکی وجہ سے مقامی کھلاڑیوں بھر پور حوصلہ آفزائی ہورہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات