نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے روانہ ،ْ احتساب عدالت میں پیش ہونگے

اتوار اپریل 18:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ،ْ(آج)پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے ملک روانہ ہوئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہاکہ وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور کے ہمراہ لندن گئے تھے، شریف خاندان کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی تھی۔