پانچ سالوں میں معاشی استحکام کیلئے ایک بھی قابل ذکر منصوبہ نہیں بنایا جاسکا ‘مہرین انور راجہ

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں معاشی استحکام کے لئے ایک بھی قابل ذکر منصوبہ نہیں بنایا جاسکا ، سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی عدم استحکام میں اضافہ کی وجہ قرضوں کا بوجھ ہے ،معاشی استکام کے لئے ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا جاسکا ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے صرف قرض لینا ہی اپنی ذمہ داری سمجھا جس سے ملک کی معاشی صورت حال روز بہ روز خراب ہوتی گئی ، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے و حکمت عملی نہ بنائی گئی، پانچ سالوں میں جتنے بھی منصوبے بنائے گئے ان سے ملکی معیشت متاثرہوئی اور عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں ، ان منصوبوں سے عوام اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، سی پیک کی بنیاد ہمارے دور میں رکھی گئی اور آصف علی زرداری نے اس منصوبے کو آگے بڑھایا ۔

متعلقہ عنوان :