پاکستان کی ترقی وخوشحالی ،آزادی کشمیر اسلامی نظام میں مضمر ہے‘مولانا قاضی منظور الحسن

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کی ترقی وخوشحالی ،آزادی کشمیر اسلامی نظام میں مضمر ہے علماء کو منبر ومحراب سے اس کے لیے متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہیے،اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو ختم کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں ،ان کا مقابلہ اسلام کے عملی نفاذ سے ہی ممکن ہے اس بات کا ااظہار سواداعظم کے جنرل سیکریٹری بزرگ عالم دین مولانا قاضی منظورالحسن نے ضلع مظفرآباد سواداعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے اجلاس میں کیا اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان نے کی اجلاس میں جنرل سیکریٹری سواداعظم اہلسنت والجماعت مظفرآباد ڈویثرن مولانا عبدالمالک انقلابی ، مولانا شیخ نذرالدین ،مفتی غلام مرتضی ،مولانا زبیر احمد ظہیر،مولانا طیب ،قاری منظور احمد، مولانا محمد یونس قادری اور ضلع مظفرآباد اور تحصیل مظفرآباد کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کی گئی اور ا قوام عالم سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی،اور معصوم آصفہ کا جبری ریپ کرنے اور اس کو شہید کرنے کی پرزور مذمت کی اور مسلم حکمرانوں خصوصا ًپاکستان کے حکمرانوںسے اس کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی،اجلاس میں پاکستان میں اداروں کے درمیاں چپقلش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں وادی نیلم کی سڑکوں کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کو تعمیر کرنے اور سیاحوں کی ہلاکت وزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سواداعظم اہلسنت والجماعت کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی گئی ۔