میرپور ڈویژن میں ترقیاتی عمل کی مانیٹرنگ کویقینی بنایاجائے، امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں،چوہدری طارق فاروق

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ آزادکشمیربھرمیں ترقیاتی عمل بھرپورطریقے سے جاری ہے۔ ڈویژن میرپورمیں ترقیاتی عمل کی مانیٹرنگ کویقینی بنایاجائے اور امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ قانون وآئین کی بالادستی اورلوگوںکوجلد اورفوری انصاف کی فراہمی کے لیے انتظامیہ ،پولیس اور سرکاری افسران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی سرانجام دیںاور لوگوں کے جملہ مسائل ومعاملات قانون وقاعدے کے مطابق حل کریں۔

ترقیاتی عمل میں غفلت اور لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اور ماتحت عملہ اپنی حاضری کوسوفیصد یقینی بنائے ۔ دفاترمیں ڈسپلن کاخاص خیال رکھاجائے۔

(جاری ہے)

دفاترمیں آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر میرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ڈی آئی جی راشدنعیم، ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدخان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری موجودتھے۔

قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ ڈویژن میرپورکے اضلاع میرپور،بھمبراور کوٹلی میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس ہرممکن اقدامات اٹھائے جبکہ ڈویژن بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کروائی جائے اور ترقیاتی عمل میں معیار اورشفافیت کوہرحالت میں برقراررکھاجائے۔ ترقیاتی کاموں میں غفلت اور لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ حکومت کے زیراہتمام جاری جملہ ترقیاتی پراجیکٹس اندرمعیاد مکمل ہونے چاہئیں۔ترقیاتی محکموں کے جملہ افسران سے ہفتہ وارپراگرس رپورٹ حاصل کی جائیں اورمنصوبہ جات کی فزیکل پراگرس کاموقع پرجاکرجائزہ لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :