سندھ میں جا کر دعوے کرنے والوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ‘عزیز الرحمن چن

اتوار اپریل 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر فوکس کیا جبکہ دیگر جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے نعرے لگا کر اقتدار میں آتے ہیں اور پانچ سال تک عوام کو منہ تک نہیں دکھاتے اور مشکل وقت میں عوامی عدالت اور ووٹ کی عزت کی باتیں کرتے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ کوئی قانون سازی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جا کر دعوے کرنے والوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے موسم گرما کی آمد پر ہی 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بدحال کر دیا ہے۔ انرجی بحران ختم کرنے کے نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔