رحیم یارخان،تیل کی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) تیل کی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن ۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے قریبی علاقے محمد پور میں تیل کی غیر قانونی ایجنسی پر پولیس کا چھاپہ دو ملزمان گرفتار پٹرول اور پٹرول ناپنے والے پیمانے برآمد ذرائع کے مطابق تیل کی ان غیر قانونی ایجنسیوں پر آگ لگنے دوران کئی افراد بھی جل کر جانبحق ہوچکے ہیں. شہری اور دیہی علاقوں میں قائم تیل کی ایجنسیاں بم کی شکل اختیار کر گئیں ہیں تیل کی ان ایجنسیوں سے ہر وقت بڑے حادثے کا خدشہ ہے،اکثر تیل کی ایجنسیوں سے غیر معیاری کم مقدار اور ایرانی تیل دستیاب ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے انجن بھی کھٹاراہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق.ضلع کی تمام منی پیٹرول پمپ اور ایجنسیوں کے لائسنس بھی منسوخ ہیں لیکن یہ لوگ چوری)چپھے یہ کام کررہے تھی.۔

متعلقہ عنوان :