جماعت اسلامی اسلام آبادکے سابق امیر زبیر فارو ق خان کی بنیادی رکنیت بحال

اتوار اپریل 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قائم کردہ مر کزی مجلس عاملہ کی پانچ رکنی کمیٹی نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے سابق امیر زبیر فارو ق خان کی جماعت اسلامی پاکستان کی بنیادی رکنیت با عزت طور پر بحال کر دی ہے اور اس حوالے سے تفصیلی فیصلے کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

مر کزی مجلس عاملہ کی خصوصی کمیٹی کے سر بر اہ پرو فیسر ابر اہیم خان ہیں ،جبکہ کمیٹی کے ممبران میںجماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر راشد نسیم ، خیبر پختونخواہ کے نائب امیرڈاکٹر اقبال خلیل ، جماعت اسلامی راولپنڈ ی کے امیر شمس الر حمن سواتی اور آصف لقمان قاضی ہیں۔