اوکاڑہ،پہلا پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اختر الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے جیت لیا

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پہلا پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اختر الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو پی ایف کے زیر اہتمام پہلا پیغام امن آل اوکاڑہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل میچ میونسپل سٹیڈیم اوکاڑہ میں نیو شاہین کرکٹ کلب اور اختر الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیو شاہین کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر اوورز میں 154/3 رنز بنائے اختر الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورہ کر لیا اور فائنل میچ دو وکٹوں سے جیت لیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی شیخ شہباز شاہین صدر اوکاڑہ پریس کلب،وسیم چوہدری چیئرمین یونین کونسل،عمار اجمل چوہدری چیئرمین یونین کونسل اور معروف سماجی رہنما آصف علی وٹو تھے آخر میں ٹورنامنٹ جیتنے رننراپ اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں مہمانان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے ٹورنامنٹ کا انعقاد یو پی ایف ڈسٹرکٹ صدر آصف گجر،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری شیخ مدثر،فہیم احمد صدر پنجاب،میاں غلام حسین،راحیل خاں اور ملک محسن نے کیا تھا ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم سے کوئی انٹری فیس نہیں لی گئی۔

متعلقہ عنوان :