گڈانی پولیس کی کارروائی، اسکریپ سے بھرا ڈاٹسن قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار اپریل 18:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) گڈانی پولیس کی جرار پیر کے قریب کامیاب کارروائی لاکھوں روپے کے اسکریپ سے لوڈ ڈاٹسن کو قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق SSP لسبیلہ محمد ھاشم مہمند کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او گڈانی رحمت اللہ چھٹہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر جرار پیر کے قریب ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری سے چوری کیا گیا اسکریپ برآمد کرلیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتاء جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسکریپ ڈاٹسن پک اپ کے زریعے کچے راستے سے لس بیلہ کے صنعتی شہر حب لے جایا جارہا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرشید قلندرانی اور سلیم موندرہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کارروائی میں انچارج گڈانی موڑ نعیم خلجی صوبیدار شمریز خان نے حصہ لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :