پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایف ایف چیلنج کپ فٹبال کا کراچی میں آغاز ہوگیا

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایف ایف چیلنج کپ فٹبال کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔ اس ایونٹ میں دو نئے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی شمولیت سے نوجوان فٹبالر ز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی اچھی کوشش ہے۔ ان میں سے ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ لائف آف پاکستان کی فٹبال ٹیم ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فٹبالرز کو ٹیم میں منتخب کرکے باعزت روزگارکے ساتھ اسپورٹس کی پروموشن کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

انٹرنیشنل فٹبالر گلزار بلوچ کی زیر نگرانی ٹیم کا چیلنج کپ میں پہلا امتحان27 اپریل کو ہوگا۔ ان کا دوسرا میچ یکم مئی شیڈول ہے ۔گروپ سی میں اسٹیٹ لائف کو پاکستان ایئرفورس اور پاکستان پولیس کی ٹیم میچز کھیلنا ہے، اسٹیٹ لائف کے دونوں میچز ال برادرز ملیر کے گرائونڈ میں شیڈول ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں چیئرمین اسٹیٹ لائن شعیب میر ایگزیکٹو ڈائریکٹر غفران میمن نے اسٹیٹ لائف کی نو تشکیل ٹیم کے پلیئرز اپنے دفتر میں ملاقات کی ،انہیں بہترین ڈسپلن اور عمدہ کھیل دکھانے کی تقلین کرتے ہوئے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے کھیل سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنا ہی آپ کی کامیابی ہوگی ۔

ہم آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہے ہیں، آپ کا فرض ہے کی میدان میں ہمیں اچھے نتائج دیں۔ٹیم کے کوچ انٹرنیشنل فٹبالر گلزار بلوچ نے یقین دلایا کہ ٹیم اپنی 100فیصد پرفارمنس دیں گی اور انشاء اللہ جیت کے لئے جان لگائیں گے۔