ویں سندھ گیمز میں کراچی نے کراٹے میں بھی میدان مار لیا، مردوں وخواتین کے مقابلوں میں برتری ثابت

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) 17 ویں سندہ گیمز میں کراچی نے کراٹے میں بھی میدان مار لیااور مردوں وخواتین کے مقابلوں میں اپنی برتری ثابت کی۔ کراٹے کے دو روزہ مقابلے جمنازیم ہال ککری گرانڈ لیاری میں منعقد ہوئے جس کا افتتاح پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے کیا,افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر تھے۔

تقریب تقسیم انعامات میں صوبائی وزیر آبادی میر ممتاز حسین خان جاکھرانی، ارم خالد، سندہ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدروسیم ہاشمی اور ہما افضال صدر سندہ ویمن کراٹے ایسوسی ایشن نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز،سرٹیفیکٹ اور شیلڈ تقسیم کیں۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی نی7 گولڈ 2سلوراور 2 برانز میڈلز جیت کر195 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،شہید بے نظیرآباد نی3 گولڈ، 2 سلوراور5 برانز میڈلز پاکر ا100 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،سکھر3 سلوراور5 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا،خواتین کے مقابلوں میں بھی کراچی نے 7گولڈ،2سلور میڈلز جیت کر175 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی،حیدرآباد نی2گولڈ، 4سلوراور3 برانز میڈلز اپنے نام کر کی135 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوا،سکھرنی3 سلور ،6 برانز میڈلز لے لر 80پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، سندھ گیمز میں ویمن والی بال کا فائنل کراچی اور حیدر آباد کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ کیبینظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو 0۔3 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔حیدرآباد نے دوسری جبکہ بینظیر آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاھد مسعود نے مہمان خصوصی کو سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا،سہیل انور سیال نے والی بال کے ایونٹ کو شاندار طریقے سے آرگنائز کرنے پر مبارکباد دی، سندھ گیمز میں گدھا گاڑی ریس کا بھی انعقاد کیا گیا،جس میں ہرن کا بچہ نامی گدھا پہلی پوزیشن لے اڑا، منفرد ریس میں پندرہ گدھا گاڑیاں شریک ہوئیں، ریس کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد بھی پہنچی،ریس ریلوے اسٹیڈیم، آئی آئی چندریگر روڈ سے شروع ہوئی اور نیٹی جیٹی پل، سلطان آباد، شاہین کمپلیکس سے ہوتی ہوئی اسٹارٹنگ پوائنٹ پر ہی اختتام پذیر ہوئی،ریس میں حصہ لینے والے تمام گدھا گاڑی مالکان کا تعلق لیاری سے تھا، ریس میں شاہجہان کا گدھا ہرن کا بچہ بازی لے گیا، دوسرے نمبر پر طارق کا بڑا پونچھ رہا جبکہ تیسرا نمبر امیر بخش کے بے عقل کا رہا۔

۔