17ویں سندھ گیمز باسکٹ بال ایونٹ گرلز اور بوائز کا گولڈ میڈل کراچی ڈویژن نے اپنے نام کرلیا

بوائز کٹیگری میں حیدر آباد نے سلور اور میر پورخاص نے کانسی جبکہ گرلز کٹیگری میں میر پور خاص نے سلو ر اور حیدر آباد نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا

اتوار اپریل 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) 17ویں سندھ گیمز باسکٹ بال ایونٹ گرلز اور بوائز کٹیگری کا ٹائٹل کراچی ڈویژن نے اپنے نام کرلیا ۔بوائز کٹیگری کے فائنل میں کراچی ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے حیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 86-63پوائنٹس سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں میر پور خاص ڈویژن نے لاڑکانہ ڈویژن کو 53-48پوائنٹس سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

گرلز کٹیگری میں کراچی ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے میر پور خاص کو 71-29پوائنٹس سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں حیدر ابٓاد ڈویژن نے بے نظیر آباد ڈویژن کو 33-21سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فائنل کے اختتام پر آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب سندھ عبدالحفیظ صدیقی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈی ایم سی سائوتھ برکت اللہ میمن ،،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :