حکومت سندھ کی پی ٹی ڈی سی کو سادھو بیلہ اور گورکھ ہل اسٹیشن کے مقامات کو لیز پر فراہم کرنے کی پیشکش

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) حکومت سندھ نے سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان ٹورازم ڈویلپنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو سکھر کے قریب ہندومذہب کے مقدس مقام سادھوبیلہ اور گورکھ ہل اسٹیشن کے مقامات کو لیز پر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے اتوار کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی ڈی سی صوبوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے مشترکہ تعاون سے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی نے سکھر میں بھی سیاحتی مقام کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے سکھر میں دریائے سندھ کے ساتھ سادھو بیلا کو لیز پردینے کی سندھ حکومت نے پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گورکھ ہل اسٹیشن جو دریائے سندھ کے پہلو میں ایک بلند ترین مقام ہے جو 2500 ایکڑ رقبہ پر محیط ہے، اس مقام کو بھی اس کی فطری خوبصورتی کے اعتبار سے سیاحت کے فروغ کے لئے موزوں ترین مقام تصور کیا جاتا ہے۔ پی ٹی ڈی سی مستقبل میں اس فطری مقام کو بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے لئے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :