ضلع چکوال مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے، سید ضیاء الحسن زیدی ایڈووکیٹ

اتوار 22 اپریل 2018 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے سابق صدر اور مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن سید ضیاء الحسن زیدی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق میجر طاہر اقبال اور سردار غلام عباس دونوں میں سے جس کو بھی ٹکٹ ملا دونوں میں سے کوئی بھی مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑے گا کیونکہ اس وقت ملک کے حالات ایسے ہیں ان دونوں مقامی رہنمائوں کی ہر چیز دائو پر لگی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور یہ قلعہ مشرف دور کے دوران بنا ہے۔ شریف برادران جس پر بھی ہاتھ رکھیں گے چکوال سے وہ ہر صورت جیتے گا۔