شاعر مشرق علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر نشست کا انعقاد

اتوار 22 اپریل 2018 18:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) شاعر مشرق علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر مدینہ ٹائون کی مسجد میں طارق کریمی کی صدارت میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں شہر کے چیدہ چیدہ دانشوروں نے شرکت کی ان میں قمر اقبال صوفی ، مرشد خالق ، معظم خلیق اور دیگر شامل تھے اس موقع پر طارق کریمی نے کلام اقبال کو سر اور لے میں گا کر وہاں پر موجود تمام شرکاء سے بے پناہ داد حاصل کی ، طارق کریمی نے علامہ اقبال کے حوالے سے تقریب منعقد کروا کے شاعر مشرق کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :