ْبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں شفافیت کیلئے تکنیکی نظام متعارف کرایا جارہا ہے‘ اویس لغاری

اتوار اپریل 18:50

ْبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں شفافیت کیلئے تکنیکی نظام متعارف کرایا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں شفافیت کیلئے تکنیکی نظام متعارف کرایا جارہا ہے،حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں شفافیت اور ان کی کارکردگی میں اضافے کو یقینی بنانے کیلئے تکنیکی نظام متعارف کرائیگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے اور موجودہ طلب پوری کرنے کیلئے وافر بجلی دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف بجلی چوری اور اس کی ترسیل میں ضیاع والے علاقوں میں ہورہی ہے اور اس حوالے سے شہری اور دیہی علاقوں میں تخصیص نہیں ہے۔ایک سوال پر اویس لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے۔الیکٹرک کے معاملات کے حل کیلئے تمام ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :