ڈاکٹر لطیف احمد اساتذہ ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف صوابی کے صدر ، ڈاکٹر فاروق احمد جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈاکٹر لطیف احمد اساتذہ ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف صوابی کے صدر جبکہ ڈاکٹر فاروق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس سلسلے میں جامعہ صوابی میں اساتذہ ایسوسی ایشن کا انتخابی اجلاس ہوا ،جس میں سال 2018-19 کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق دیگر عہدیداروں میں ڈاکٹر شاہ نذیر نائب صدر ، جواد احمد فنانس سیکرٹری ،ضیاء الرحمن پریس سیکرٹری اور مس فرحانہ گل نائب صدر (برائے خواتین ) منتخب کیا گیا ،اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر لطیف احمد نے یونیورسٹی آف صوابی کے تمام اساتذہ کا ان پر اعتماد اور ذمہ داری سونپنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ جامعہ صوابی اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کردار ادا کرتے رہیں گے ،انہوں نے جامعہ صوابی کی وائس چانسلر اور انتظامیہ کو تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :