دعاکرنیوالوںکوہمیشہ یادرکھوںگا،عوامی خواہش پرالیکشن لڑوںگا،وفاقی وزیرسکندرحیات خان بوسن

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

ملتان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈسیکورٹی اینڈریسرچ حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہاہے کہ ہم نے پانچ سال ایمانداری سے عوامی خدمت کی‘ عوامی خدمت ہی زندگی کا مشن ہے اور رہے گا، یہی وجہ ہے کہ عوام کی دعاؤں کی بدولت ان کے سامنے جوابدہ ہوں، بیماری میں عوام نے میرے لئے دعائیں کیںجس پر میں ان کاشکرگزارہوں،دعاکرنے والوںکو ہمیشہ یاد رکھونگا،عوامی خواہش پر الیکشن لڑوں گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چاہ انعام والا اوربستی سیالاں والی میں علیحدہ علیحدہ آراو فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین راناوحیدمصطفی،مجاہدحسین سندیلہ،مظہر حسین نانڈلہ،ملک برخورداربچہ،اقبالعاربی،راناجاویدمصطفی،راناافتخارمصطفی،اسامہ طاہررزاق ،سرورخان،حنیف گروملک عباس اور ملک حمادبچہ سمیت دیگرشریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری حکومت عوامی مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے جنہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے یہ دونوں پلانٹ ایک سماجی شخصیت سے خصوصی طور پردیہی علاقے کی عوام کیلئے لے کردیئے ہیں، ان علاقوں کا پانی انتہائی گندہ تھاجس کے باعث فوری لگواکردیئے گئے ہیں، دوپلانٹ اور اسی ماہ کام شروع کردیں گے جس سے عوام فائدہ اٹھاسکیں گے،2018میں عوام ہمیں سرخروکریں گے، عوام کی طاقت سے 2018میںبھی اقتدار میںرہیں گے ہم نے اپنی تمام حکومتوں میں عوامی خدمت کی مثال قائم کی، عوامی فلاحی منصوبے دیئے ملک میں امن قائم کیا،روزگارکے مواقع پیدا کئے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوا۔اختتام پر بستی نوع میںہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔