وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں زیر علاج ایس ایچ اوکلفٹن شاہد چوہدری کی عیادت کی

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں زیر علاج ایس ایچ او(SHO)کلفٹن شاہد چوہدری کی عیادت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کلفٹن انسپکٹر شاہد چوہدری گزشتہ روز توحید کمرشل کلفٹن میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ہدایت اللہ نیازی شہید ہوئے تھے۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر زخمی ایس ایچ او کیلئے دو لاکھ روپے جبکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کے ورثاء کیلئے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات کے علاوہ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔