کراچی نے سندھ گیمز میں جو جسٹو کے مینز اور ویمنز ایونٹس میں بھی اپنی دھاک بٹھادی‘

کراچی نے مجموعی طور پر 9گولڈ ،ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) کراچی نے سندھ گیمز میں جو جسٹو کے مینز اور ویمنز ایونٹس میں بھی اپنی دھاک بٹھادی۔

(جاری ہے)

کراچی نے مجموعی طور پر 9گولڈ ،ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا، مردوں کے مقابلوں میں کراچی نے 5 گولڈ میڈلز جیت کر 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،حیدرآباد نے ایک سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور لاڑکانہ نے دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن پائی،سکھر اور میر پور خاص ایک ایک سلور میڈل پر قابض ہوکر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ میرپور خاص ایک برانز جیت کر پانچویں نمبر پر رہا،کراچی کے خواتین کے جوجسٹو مقابلوں میں چار گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ٹرافی اپنے نام کی، حیدرآباد دو گولڈ، تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہا، سکھر نے ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن پائی جبکہ بے نظیر آباد کا ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ چوتھا نمبر رہا،طارق علی این ای ڈی یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں ہونے والیان مقابلوں کے آرگنائزر تھے۔

متعلقہ عنوان :