سندھ گیمز ،ْ100 میٹر ریس میں کراچی کے اسامہ تیز ترین ایتھلیٹ قرار

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) سندھ گیمز کے 100 میٹر ریس کے مقابلے میں کراچی کے اسامہ سلطان نے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے اسامہ سلطان نے 100 میٹر کا فاصلہ 10:09 سیکنڈ میں طے کیا اور سندھ کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔سو میٹر ریس میں کراچی کے ہی معید بلوچ 11:03 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی 100 میٹر ریس میں بھی کراچی کی ایتھلیٹس چھائی رہیں اور عشاء عرفان پہلے جبکہ فاطمہ ثناء دوسرے نمبر پر رہیں۔

متعلقہ عنوان :