ایم کیوایم کے رہنماء راشد سبزواری کے گھرڈکیتی کی واردات

ڈاکوطلائی زیورات اورنقدی لیکرفرار،رپورٹ درج کروا دی، ڈاکوؤں نے اہلیہ پرتشدد بھی کیا۔ راشد سبزواری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 19:25

ایم کیوایم کے رہنماء راشد سبزواری کے گھرڈکیتی کی واردات
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء راشد سبزواری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء راشد سبزواری کے گھرڈ کیتی کی واردات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے تحت گلشن13 بی ٹومیں واقع گھر میں9 مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اورنقدی لےکرفرارہو گئے۔ راشد سبزاری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اہلیہ پرتشدد بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لے کرفرارہوئے۔ ڈکیتی کی واردات کی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔