اسلام آباد، آصف علی زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا

اتوار اپریل 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2018ء) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا ‘ جبکہ بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں اجلاس میں پیپلزپارٹی کی قیادت ناراض رہنمائوں سے رابطوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کرے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اجلاس کے دوران نگران حکومت کے قیام سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی ۔ جبکہ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کراچی سے اسلام آباد اتوار کے روز پہنچے جو پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہیں۔